شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں کاروباری شعبے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے ایک ارب درہم کے سپورٹ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکیج کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشی استحکام کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بزنس سپورٹ پیکیج یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا اور اسے 3 سے 6 ماہ کے عرصے میں مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پیکیج کا بنیادی مقصد معیشت کو مضبوط بنانا اور موجودہ معاشی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔
حکومت دبئی نے اس موقع پر کاروباری افراد، خاندانوں اور مختلف کاروباری اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔