آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا، پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق : پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
🚨🚨آپریشن غضب للحق تاحال جاری ۔۔پاک افواج نے پکتیکا میں افغان طالبان شاہین بیس کے امیونیشن ڈپو کو مکمل تباہ کر دیا۔۔ پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/6ELhmSyWdw
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 9, 2026

