ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کردیں ہیں۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد انہیں غیر مناسب قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی کی پہلی شرط حملوں کا مکمل خاتمہ ہے، جبکہ ایران اس جنگ کو اپنی شرائط اور اپنے مقررہ وقت کے مطابق ختم کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اپنی شرائط پوری ہونے تک دفاعی آپریشنز جاری رہیں گے۔
ایرانی عہدیدار نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پیشکش حد سے تجاوز کے مترادف ہے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ ایران اپنا دفاع جاری رکھے گا۔