مودی کا اسرائیل کا دورہ اور طالبان رہنماؤں کی بھارت یاترا، بڑا کھیل کھل کر سامنے آگیا

مودی کا اسرائیل کا دورہ اور طالبان رہنماؤں کی بھارت یاترا، بڑا کھیل کھل کر سامنے آگیا

خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی سفارتی اور سیکیورٹی صورتحال کے درمیان ایک بار پھر یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں پس پردہ ایک بڑا اسٹریٹیجک کھیل جاری ہے، جس کی بساط بھارت، اسرائیل اور افغان طالبان نے مل کر بچھائی ہے۔

ایک جانب افغان طالبان کے نمائندوں کی بھارتی یاترا کے دوران بھارتی حکام سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے حالیہ دورے اور فلسطینیوں کے قتل عام اور جنگی جرائم میں ملوث نیتن یاہو سے ملاقات نے اس منصوبے پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تل ابیب میں خفیہ بیٹھک کا بھانڈا پھوٹ گیا، مودی، ہیبت اللہ اور نیتن یاہو کا گٹھ جوڑ، ایران پر حملے کی کڑی، عالمی منصوبہ منظر عام پر آگیا

ذرائع کے مطابق ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی خبریں زیر گردش ہیں، بھارت کی سفارتی سرگرمیوں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

افغان طالبان اور بھارت کے درمیان حالیہ رابطوں اور افغان طالبان رہنماؤں کی بھارت یاترا اور پھر نریندر مودی کا دورہ اسرائیل اور پھر ایران پر حملے نے سفارتی سطح پر کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں الجھائے رکھنا کسی بڑے علاقائی منصوبے کا حصہ ہو سکتا ہے، تاکہ وہ ایران کے معاملے میں فعال کردار ادا نہ کر سکے۔

پاکستانی سیکیورٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی بیرونی یا پراکسی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرحدی علاقوں میں حالیہ کشیدگی کے بعد نگرانی اور انٹیلی جنس سرگرمیاں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان کی اولین ترجیح داخلی استحکام اور خطے میں امن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملہ، آپریشن کو ’فتح خیبر‘ کا نام دے دیا

دوسری طرف بھارت اور اسرائیل کے درمیان دفاعی اور ٹیکنالوجی تعاون پہلے ہی عالمی سطح پر زیر بحث رہا ہے، جبکہ ایران کے ساتھ بھارت کے توانائی اور تجارتی مفادات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت، اسرائیل اور افغان طالبان کے اس گٹھ جوڑ سے ایک بات واضح کھل کر سامنے آ رہی ہے کہ اسرائیل عالمی سازشوں میں افغان طالبان اور بھارت کو ملا کر خطے کو کشت و خون میں نہلانے کے لیے شطرنج کی نئی چالیں چلنے نکلا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *