واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، ڈی پی فوٹوز سے متعلق بڑی تبدیلیاں

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، ڈی پی فوٹوز سے متعلق بڑی تبدیلیاں

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت خالی پروفائل آئیکنز کو خودکار طور پر صارف کے فون میں موجود رابطوں کی تصاویر سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس اپ ڈیٹ کے بعد اگر کسی صارف نے ڈسپلے تصویر (ڈی پی) نہیں لگائی ہو گی تو واٹس ایپ عام سلویٹ کی جگہ فون کانٹیکٹس میں موجود تصویر دکھائے گا، جس سے چیٹس کی شناخت مزید آسان ہو جائے گی۔

نئی اپ ڈیٹس میں ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ، اے آئی سے چلنے والی تصویر ایڈیٹنگ اور ذہین تجویز کردہ جوابات بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ صارفین اب ایک ہی ڈیوائس پر متعدد اکاؤنٹس کے درمیان باآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان چیٹ ہسٹری کی منتقلی اب بغیر کیبل ممکن ہو گئی ہے، جس سے ڈیوائس تبدیل کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیغامات پڑھنے کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ: واٹس ایپ کا نیا فیچر

تاہم ماہرین کے مطابق رابطوں کی تصاویر کے استعمال سے ڈیٹا پرائیویسی سے متعلق سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں، کیونکہ اس میں فون کے کانٹیکٹس سے معلومات استعمال کی جاتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *