بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایرانی ڈرون حملہ، ایرا ویو ٹاور کو نشانہ بنایا گیا

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایرانی ڈرون حملہ، ایرا ویو ٹاور کو نشانہ بنایا گیا

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک ایرانی ڈرون کے ایک عمارت سے ٹکرانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں ایرا ویو ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون عمارت سے ٹکراتا ہے، جس کے فوراً بعد دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذربائیجان کے راستے بحفاظت پاکستان لانےکی ہدایت

دوسری جانب اسلام آباد میں واقع ایران ایمبیسی کے مطابق امریکا اور اسرائیلی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں اب تک 201 افراد شہید جبکہ 747 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کے ترجمان کے مطابق یہ اعداد و شمار موجودہ صورتحال تک کے ہیں اور زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہلالِ احمر کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے باعث شہری علاقوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید تفصیلات اور نقصانات کا مکمل تخمینہ بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *