نیا نائیکوپ کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ جانئے

نیا نائیکوپ کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ جانئے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نائکوپ کی میعاد ختم ہونے، گم یا خراب ہونے کی صورت میں دوبارہ بنوانے کا آسان طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگر کسی شہری کے نائکوپ کی میعاد ختم ہو گئی ہے یا کارڈ گم یا خراب ہو گیا ہے تو وہ پاکستان بھر میں کسی بھی نادرا دفتر سے نیا کارڈ بنوا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

نادرا کے مطابق نائکوپ کی تجدید یا ری پرنٹ کے لیے کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوتی اور صرف پرانا شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا کافی ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نادرا میگا سینٹرز میں سیلف سروس کائوسک کی سہولت بھی موجود ہے، جہاں سائل خود اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے بائیومیٹرک تصدیق، تصویر اور دستخط اپ ڈیٹ کر کے درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

فیس کی ادائیگی کے لیے ای سہولت، ایزی پیسہ، جیز کیش اور راست جیسے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں، جبکہ درخواست گزار اپنی ضرورت کے مطابق نارمل، ارجنٹ یا ایگزیکٹو کیٹیگری کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ بنوانا مزید آسان ،نادرا انتظامیہ نے فرنچائزز کو اختیار دے دیے

نادرا حکام کے مطابق یہی تمام عمل نادرا کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔ پاک آئی ڈی کے ذریعے درخواست دینے کی صورت میں کارڈ دنیا بھر میں سائل کے فراہم کردہ پتے پر ڈیلیور کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کا مقصد شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کم سے کم وقت میں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *