اسلام آبادمکمل طور پر محفوظ اور پرامن ہے ، شہر کے تمام علاقوں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں، آئی جی اسلام آباد کی آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو

اسلام آبادمکمل طور پر محفوظ اور پرامن ہے ، شہر کے تمام علاقوں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں، آئی جی اسلام آباد کی آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ہے اور شہر کے تمام علاقوں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون، مختلف سیکٹروں اور دیگر حساس مقامات سمیت پورے اسلام آباد میں سکیورٹی صورت حال تسلی بخش ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں انجام دی ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے ہیں اور شہریوں کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والے افراد کو بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بہتر انداز میں سنبھالا گیا اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز نے پرامن احتجاج کرنے والے افراد کے ساتھ انتہائی ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ معاملہ کیا اور بعد ازاں یہ افراد خود منتشر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد پر ٹریفک کے غیر معمولی انتظامات

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کوئی بھی ایسی صورتحال موجود نہیں جو شہریوں کے لیے خوف یا بدامنی کا باعث بنے،سکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ اور چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور دارالحکومت میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں کیونکہ اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات مضبوط اور مؤثر انداز میں نافذ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *