ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، توقع ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے: ٹرمپ

ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، توقع ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنے مؤقف کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہاں اقتدار میں تبدیلی آتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن میں  گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا نے اپنا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطے کامیاب نہ ہوئے تو امریکا کو سخت اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کا ایک بیڑا پہلے ہی خطے میں موجود ہے اور اس کی موجودگی کا مقصد حالات پر نظر رکھنا اور امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے  انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور امید ہے کہ بات چیت مثبت نتائج دے گی، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ اگلے ہفتے ملاقات کریں گے

انہوں نے یورپی ممالک کے ساتھ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یورپی قیادت کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہا ہے اور دونوں کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ روس اور یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کسی نہ کسی سمجھوتے کا خواہاں ہے، جبکہ یوکرین کی قیادت کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی موقع ضائع نہ ہو۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عسکری مہم شروع کی گئی تو وہ پیچیدہ اور خطرات سے بھرپور ہوگی۔ ممکنہ اہداف میں ایران کی جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ سرکاری اور سکیورٹی مراکز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ واشنگٹن کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ایران کسی بھی کارروائی کے جواب میں سخت ردعمل دے سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایران کے پاس جدید میزائل نظام موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی براہِ راست تصادم کی صورت میں پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں امریکا کے فوجی اڈے قائم ہیں، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ حملے کی صورت میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *