پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج مردان اعجاز الحق اعوان کو نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج اعجاز الحق کے خلاف محکمانہ کارروائی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ذاتی سماعت بھی کی گئی جبکہ سروس ریکارڈ اور کارکردگی رپورٹس سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر فوری برطرفی کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔