چالان کا صدمہ جان لیوا بن گیا، موٹرسائیکل سوار ٹریفک اہلکاروں کے سامنے ہی جاں بحق

چالان کا صدمہ جان لیوا بن گیا، موٹرسائیکل سوار ٹریفک اہلکاروں کے سامنے ہی جاں بحق

چالان کے صدمے نے شہری کی جان لے لی گجرات میں موٹرسائیکل سوار ٹریفک اہلکاروں کے سامنے چالان کرنے پر جان بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات شہر میں ایک موٹرسائیکل سوار شہری طاہر بیگ ٹریفک چالان کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ٹریفک اہلکاروں کے سامنے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ پرانے 15 آفس کے سامنے پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، چالان پر طاہر بیگ نے ابتدا میں منتیں کیں اور پھر اچانک چکرا کر زمین پر گر گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر اسے عزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا، لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

یہ واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں دادو میں پیش آنے والے ایک مشابہ واقعے کو یاد دلاتا ہے، جب نوجوان عبدالواحد عدالتی احاطے میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ عبدالواحد اپنے بھائی کی ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا، لیکن ضمانت مسترد ہونے کے بعد اس کی طبی حالت خراب ہوگئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کا انتقال ہوگیا تھا۔

ماہرین کے مطابق، ایسے واقعات شہریوں میں ٹریفک قوانین پر سختی اور نفسیاتی دباؤ کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، تاکہ کسی بھی شہری کی جان خطرے میں نہ پڑے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس پنجاب میں روزانہ کتنے ٹریفک چالان کرتی ہے؟ ایڈیشنل آئی جی کے چشم کُشا انکشافات

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *