یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور کفایت شعاری کا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور کفایت شعاری کا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران۔اسرائیل تنازع کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ رہے ہیں اور پاکستان بھی اس عالمی صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر پاکستان میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کو بعض مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جو کسی خواہش کے تحت نہیں بلکہ ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے اور قوم کو بڑے بحران سے بچانے کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے، طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلاف بڑھانے کا نہیں بلکہ قومی اتحاد اور ذمہ داری کا ہے اور بطور قوم ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ ہم مشکل گھڑی میں یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت کو بھی دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے ملک کو اس چیلنج سے نکالنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا، عوام اور ہر گھرانے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومیں آزمائش کے دور میں صبر، بچت اور کفایت شعاری کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں اور اگر ہم متحد رہیں تو کوئی بحران ہمیں زیادہ دیر تک نہیں روک سکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *