وزیر مملکت طلال چوہدری نے پمز ہسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی مسجد میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور کے جسم کے حصوں کا فرانزک کرنے کے بعد اس کی شناخت کر لی گئی ہے۔
طلال چوہدری کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کے کزن اور گلگت پولیس کے ایک انسپکٹر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلی کی آخری حدوں کو چھو گئے ہیں اور مساجد، تعلیمی اداروں اور بینک جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کئی بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور اس کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دھماکہ کرنے والوں کو افغانستان اور بھارت کی سرپرستی حاصل تھی، جبکہ ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں ہمسایہ ممالک شامل ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھارت نے 3 گنا فنڈنگ بڑھا دی ہے۔