قلعہ سیف اللہ سیکٹر اورچمن سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ہیوی گنز کا قہر، افغان طالبان اپنی پوزیشنز چھوڑ کر فرار

قلعہ سیف اللہ سیکٹر اورچمن سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ہیوی گنز کا قہر، افغان طالبان اپنی پوزیشنز چھوڑ کر فرار

پاک افغان سرحدی پٹی پر واقع قلعہ سیف اللہ سیکٹر اور چمن سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دشمن کی بلااشتعال جارحیت کا انتہائی سخت اور دندان شکن جواب دیا ہے۔

سکورٹی ذرائع کے مطابق، سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے اپنی ہیوی گنز (بھاری توپ خانے) کا رخ افغان طالبان کے ٹھکانوں کی طرف موڑ دیا، جس کے نتیجے میں سرحد پر واقع کسٹمز ہاؤس پر قابض افغان طالبان بدحواس ہو کر اپنی چوکیاں چھوڑ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھرپور گولہ باری کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشن بری طرح متاثر ہوئی اور سرحدی محاذ پر دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں سے افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑکر فرار ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرایع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کےمؤثر مارٹر فائر سے افغان طالبان کی پرانی سرتاشان پوسٹ تباہ کر دی گئی اور
درست اور بھرپور فائر کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ اسی طرح قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزیوں پرپاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کی گئی جس سے افغان طالبان کی آدم خان تھانہ پوسٹ تباہ کر دی گئی.

پاک افواج کے مؤثر فائر کے ذریعے ٹی ٹی اے کی آدم خان تھانہ پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں سخت اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

قندھار: پاک افواج کا 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر اورقندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں اہم سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر اور پولیس ہیڈکوارٹر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے کسٹمز ہاؤس اور قریبی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جس پر پاکستانی فورسز نے ‘آپریشن غضبُ للحق’ کے تحت فوری جوابی کارروائی کی۔ ہیوی گنز کی گھن گرج اور ٹھیک نشانوں نے افغان طالبان کے دفاعی حصار کو تتر بتر کر دیا۔

مزید جانیئے: افواج پاکستان کا افغانستان کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ ، بڑی تعداد میں ڈرون اور تباہ کن راکٹس کا استعمال

گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ کسٹمز ہاؤس پر موجود اہلکار اپنا سازوسامان چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ اطلاعات ہیں کہ اس کارروائی میں متعدد افغان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کے اہم دفاعی مورچے بھی زمین بوس ہو گئے ہیں۔

اس وقت قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے اور سرحد پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی کو روکا جا سکے۔

قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں ہونے والی اس کارروائی نے ایک بار پھر یہ پیغام دیا ہے کہ سرحد پار سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کی اس جرات مندانہ کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *