سونے کی قیمت پھر آسمان چھونے لگی، دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت پھر آسمان چھونے لگی، دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دو روز قبل سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جب ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت 43 ہزار روپے تک گر گئی تھی۔ تاہم اس بڑی گراوٹ کے بعد سونا صرف دو روز میں تیزی سے ریکور کر گیا اور مجموعی طور پر فی تولہ 31 ہزار 500 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 31 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مزاکرات کے مثبت اثرات ،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 824 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 152 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 565 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور کرنسی مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سبب بن رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *