ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی کون ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی کون ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو اپنی عمر کے باوجود بھرپور تجربے کے باعث ٹیم کے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ان کھلاڑیوں کی موجودگی نہ صرف ٹیموں کو مضبوط بناتی ہے بلکہ نئے کھلاڑیوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بھی ہے ان پانچ تجربہ کار کھلاڑیوں کے نام اور کیریئر پر سے متعلق تفصیل یوں ہے

1. محمد ندیم (عمان) – عمر 43 سال

محمد ندیم اس ورلڈ کپ میں سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔ 43 سال کی عمر میں بھی وہ عمان ٹیم کے اہم آل راؤنڈر ہیں۔ انہوں نے 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 805 رنز بنائے اور 40 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد ندیم ماضی میں ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں، اور ان کے وسیع تجربے کی وجہ سے وہ عمان کے لیے ایک کلیدی کھلاڑی ہیں۔

2. وین میڈسن (اٹلی) – عمر 42 سال

اٹلی کے کپتان وین میڈسن بھی 42 برس کے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے طور پر انہوں نے اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل کر 205 رنز بنائے ہیں، اوسط 34.17 کے ساتھ۔ حال ہی میں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 61 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی فارم اور تجربے کا مظاہرہ کیا۔

3. رولوف وین ڈر مروے (نیدرلینڈز) – عمر 41 سال

رولوف وین ڈر مروے دو ممالک کی نمائندگی کرنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ سے آغاز کیا اور بعد ازاں نیدرلینڈز کی ٹیم کے لیے کھیلا۔ انہوں نے 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 561 رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں، جس سے وہ ٹیم کے لیے ایک اہم آل راؤنڈر ثابت ہوتے ہیں۔

4. محمد نبی (افغانستان) – عمر 41 سال

محمد نبی افغان کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے ٹیم کا حصہ ہیں اور افغانستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شمولیت میں بھی موجود تھے۔ انہوں نے 147 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2430 رنز اسکور کیے اور 104 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ افغان ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔

5. برینڈن ٹیلر (زمبابوے) – عمر 40 سال

زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر 6 فروری کو 40 سال کے ہو جائیں گے۔ انہوں نے 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1185 رنز بنائے اور ایک سنچری کے ساتھ 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال بوٹسوانا کے خلاف 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وہ سب سے عمر رسیدہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔یہ کھلاڑی واضح طور پر یہ ثابت کرتے ہیں کہ عمر محض ایک عدد ہے اور تجربہ، محنت اور صلاحیت کے ساتھ وہ ٹیموں کے لیے کھیل کے اہم لمحات میں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *