جنگ بندی کے بعد پاکستانی گولڈ مارکیٹ میں بھونچال ، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

جنگ بندی کے بعد پاکستانی گولڈ مارکیٹ میں بھونچال ، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پہلے عالمی مارکیٹ اور اب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ  ہوگیا ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے تک جا پہنچی۔

 گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران جنگ کی مکمل کہانی، اہم واقعات، کس کو کیا کامیابی ملی ؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے، اور فی اونس سونے کا بھاؤ 157 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,814 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملکی اور عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور عالمی مارکیٹ کے تقاضے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *