جب تک افغانستان کوئی گارنٹی نہیں دیتا آپریشن جاری رہےگا،رانا ثنا ء اللہ

جب تک افغانستان کوئی گارنٹی نہیں دیتا آپریشن جاری رہےگا،رانا ثنا ء اللہ

مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان کوئی گارنٹی نہیں دیتا آپریشن جاری رہے گا نئے ٹھکانے بنائے جائیں گے تو وہ بھی ختم کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان پر قبضہ کرنے کا کوئی مقصد نہیں اور نہ ہی کوئی علاقہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، افغان سرزمین پر دہشت گرد ٹھکانے موجود تھے، جنہیں ختم کر دیا گیا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کو دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس کے شواہد فراہم کیے گئےاور طالبان نے ان شواہد سے انکار نہیں کیا۔

تاہم، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے، افغانستان میں موجود وہ ٹھکانے جن سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر تعلق رکھتے تھے، انہیں ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کی طورخم سیکٹر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر کارروائی،طالبان پوسٹ تباہ

انہوں نے کہا سیاسی اور عسکری قیادت نے ایران کو تمام حقائق بتا دیے ہیں اور سعودی عرب کو بھی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں، امریکا کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ نہیں کیا گیا جس پر وہ گلہ کر سکے ، انہوں نے کہا کہ حکومت ایران، سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے مکمل اعتماد حاصل کر چکی ہے۔

پی ٹی آئی متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق پارٹی کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کرنا چاہتی، جب تک بانی تحریک انصاف جیل میں ہیں، تحریک انصاف کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات نہیں کرے گی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ بانی تحریک انصاف ڈٹے ہوئے نہیں ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات اور ممکنہ ڈیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *