ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق ترجمان اوگرا کا اہم بیان آگیا

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق ترجمان اوگرا کا اہم بیان آگیا

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عمران غزنوی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہے اور کسی قسم کی قلت یا سپلائی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران غزنوی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بعض افواہوں کے باعث شہریوں نے قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے پہلے زیادہ مقدار میں پیٹرول خریدنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے بعض مقامات پر وقتی دباؤ پیدا ہوا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب مارکیٹ میں افواہیں دم توڑ چکی ہیں اور صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ سپلائی کے نظام کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کیلئے خوشخبری،حکومت کا مفت الیکٹرک سکوٹیز دینے کا اعلان

ترجمان اوگرا کے مطابق کسی بھی جگہ پیٹرول یا ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے، ذخیرہ اندوزی کرنے یا مقررہ قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کہیں قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات سامنے آئیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے عالمی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مزید سخت فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *