سامعہ خان کی 3 سال قبل جنگوں سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، ویڈیو وائرل

سامعہ خان کی 3 سال قبل جنگوں سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، ویڈیو وائرل

پاکستان کی آسٹرولوجر سامعہ خان کی تین سال قبل کی گئی پیشگوئی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے اور ان کی پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے سال 2026-27 کو جنگوں کا سال قرار دیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سامعہ خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2026 میں دنیا باقاعدہ تیسری عالمی جنگ کے زون میں داخل ہو جائے گی۔

سامعہ خان نے تین سال قبل پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی تھی کہ عالمی دنیا کے لیے پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی اور پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کا لاڈلہ بن جائے گا۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ 2023 کے درمیان میں جھڑپیں شروع ہو جائیں گی، تاہم اس کے بعد دو سال تک سکون رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی چاہتے نہ ہی امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

انہوں نے مزید پیشگوئی کی تھی کہ 2026-27 سے دنیا باقاعدہ تیسری عالمی جنگ کے زون میں داخل ہو جائے گی، تاہم ان کے مطابق پاکستان کا خطہ محفوظ رہے گا۔

سامعہ خان نے اپنی پیشگوئی میں یہ بھی کہا تھا کہ اس دوران نیو ورلڈ آرڈر بھی آئے گا، نئی سپر پاور بنے گی اور دنیا کے لیے پاکستان کا خطہ بہت اہم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عالمی دنیا کے لیے پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی اور پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کا لاڈلہ بن جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *