نااہل مودی کی ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی پر اپوزیشن لیڈر بھی سیخ پا

نااہل مودی کی ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی پر اپوزیشن لیڈر بھی سیخ پا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نااہلی، ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی پر اپوزیشن لیڈر بھی سیخ پا ہیں۔

خلیجی جنگ پربھارتی وزیرِ اعظم کی مجرمانہ خاموشی اور ناقص سفارتکاری پرپورے بھارت کو اندرونی اور بیرونی سطح پر ہزیمت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی  اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ناکام اور دوغلی خارجہ پالیسی پر نااہل مودی کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل مودی بھارتی خارجہ پالیسی کو اپنی  ذاتی پالیسی میں بدل  چکے جو اب دنیا میں مذاق بن کر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر مودی کامنافقانہ کردار ، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بھارتی وزیراعظم کو کنٹرول کررہےہیں ۔ اگر ہمارا وزیراعظم کمپرومائزڈ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی بھی کمپرومائزڈہے،  مودی بھارت کے مفاد میں کام نہیں کریں گے بلکہ صرف وہ کریں گے جو امریکا اور اسرائیل کہے گا ۔

عالمی ماہرین کے مطابق راہول گاندھی کا مودی کو ’کمپرومائزڈ‘ کہنا  واضح  اشارہ ہے کہ بھارت کی نام نہاد خود مختارخارجہ پالیسی صرف بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کشیدگی، کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونیوالی ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی معیشت کا بڑا انحصار خلیجی ممالک  پر ہے لیکن مودی نے ذاتی مفادات  کے لیے ایران مخالف اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن کر عوامی مفاد کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *