نئی جنگی حکمت عملی، امریکا نے عراق پر بھی بڑا وار کر دیا

نئی جنگی حکمت عملی، امریکا نے عراق پر بھی بڑا وار کر دیا

امریکا نے ایران پر عسکری و معاشی حملوں کے ساتھ اب عراق پر بھی ایک بڑا وار کر دیا ہے جس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل کر دی ہے جبکہ اس کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے پروگرام بھی روک دیے گئے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے عراق کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن اور فنڈنگ بھی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی کرنسی نوٹوں کی ایک کھیپ لے جانے والے کارگو طیارے کی ترسیل بھی روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران مذاکرات کیلئے راضی نہ ہوا تو امریکا کیا کرے گا؟ بڑی خبرآ گئی

امریکی حکومت کے یہ اقدامات خطے میں امریکی پالیسی میں سختی اور ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل امریکا کی طرف سے ایران پر بھی معاشی دباو بڑھایا گیا ہے جس میں امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر کے ایران پر معاشی مشکلات میں اضافے کی کوشش کی گئی جس میں خارگ جزیرہ سے تیل کی درآمد کو روک دیا گیا ہے

امریکا کی طرف سے ایران جنگ میں کامیابی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اب تک کی امریکی پالیسیوں سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہوے دکھائی نہیں دے رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *