ضلع کرم میں بزدل دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ، حملے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔