سابق کپتان سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی

سابق کپتان سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے شان مسعود کو بطور کپتان برقرار رکھنے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بورڈ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کی باضابطہ تقرری کا اعلان کرے گا، اس فیصلے کے بعد قومی ٹیم کے انتظامی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی سامنے آئے گی، جس کا مقصد کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد، سابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں اور ٹیم کے معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق آل رائونڈراظہر محمود کو اہم ذمہ داری مل گئی

ان کی نگرانی میں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ بھی جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جا رہی ہےدوسری جانب شان مسعود بدستور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور بورڈ کی پالیسی کے تحت تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں اعتماد دیا گیا ہے۔

پاکستان کی آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی تھی جو ایک، ایک سے برابر رہی تھی، جس کے بعد ٹیم میں استحکام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان کی ٹیم آئندہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی،اس وقت وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ہیں، جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *