رمضان سےقبل یکدم کون کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوگئیں؟

رمضان سےقبل یکدم کون کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوگئیں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے بنگلا دیش کے تجربہ کار فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کر کے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے،آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکالے جانے کے بعد مستفیض الرحمان اب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور قلندرز نے بنگلا دیشی فاسٹ بالر کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے، جو ان کی شاندار سلوور بالنگ اور ڈیٹھ اوورز میں موثر کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا۔

مستفیض الرحمان کو عالمی سطح پر ایک بہترین فاسٹ بالر کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ مختلف لیگوں اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں اپنی جارحانہ بولنگ کی بدولت مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی کا پی ایس ایل کے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا، جس کی وجہ سے وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ پ

اکستان نے بھی اس موقع پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ کر دیا، جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تشویش میں مبتلا ہے کیونکہ اس اقدام سے مالی نقصان کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج کرکٹر ڈیون کونوے کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، جس سے لیگ میں ٹیموں کی فائنل کمپوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

لاہور قلندرز میں مستفیض الرحمان کی شمولیت نہ صرف ٹیم کی بولنگ لائن کو مضبوط کرے گی بلکہ پی ایس ایل 11 کے دوران ان کے تجربے اور مہارت سے ٹیم کو شاندار کارکردگی کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *