پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوے امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے
تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے دونوں فریقین جنگ بندی کی شرائط پر سختی سے عمل کریں گے، جنگ بندی سے خطے میں مستقل امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی، پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے، جنگ اور تباہی کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیںامریکا ایران جنگ کی مکمل کہانی، اہم واقعات، کس کو کیا کامیابی ملی ؟
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جنگوں کا نتیجہ صرف تباہی اور بے گناہ جانوں کے ضیاع کی صورت میں نکلتا ہے۔ تحریکِ انصاف نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے کوششیں کرنے والے تمام ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز خطے کی سلامتی کیلئے دیرپا حل کی جانب پیش قدمی کریں۔

