راولپنڈی مسجد دھماکہ، خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی مسجد دھماکہ، خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی مسجد دھماکہ، خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد نمازی زخمی ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا تھا اور کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے واپس آیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مساجد اور معصوم شہریوں پر اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *