پاک فوج کے جوانوں نے عیدالفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے محاذوں سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے ، ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے بہادرجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز کا دفاع ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر وقت چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔
جوانوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہیں ، عید الفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغامان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے دور ہیں، مگر ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کے لیے سب سے بڑی عید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے ساتھ عید منائی، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دہشتگردوں کو دو ٹوک پیغام
پاک فوج کے جوانوں نے مزید کہا کہ قوم کا اعتماد اور محبت ان کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے ، عید کے اس خوشی کے موقع پر جہاں پورا ملک جشن میں مصروف ہے، وہیں سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔
🚨🚨عید الفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام
وطن عزیز کا دفاع او لین ترجیح ہے،ہم چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں خوشیاں منا سکے، کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،پاک فوج کے… pic.twitter.com/xpS6X61OuQ— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 22, 2026

