سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث حالیہ اضافے کے بعد قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کی قیمت 71 ڈالرز کم ہو کر 4642 ڈالرز فی اونس تک گر گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں نے مارچ میں 13 فیصد تیل زیادہ خریدا ،کھپت کیوں بڑھی وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، تاہم آج کی نمایاں کمی نے مارکیٹ کا رخ یکسر تبدیل کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں تبدیلی سونے کے نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ردوبدل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *