علاقائی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے توانائی کی بچت اور پیٹرولیم پرائسز کو ریگولیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کے 28 دن اور درآمدی گیس کے 15 دن کے ذخائر موجود ہیں، تاہم قطر سے ایل این جی کی سپلائی رک جانے کے باعث صورت حال پر کڑی نگرانی جاری ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ اور میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ نئے مالی سال کا بجٹ وزارت خزانہ کے تحت قائم ہونے والے ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقائی کشیدگی برقرار رہی تو ہنگامی اقدامات کے ساتھ سخت ڈسپلن پر عمل کرنا پڑے گا، تاہم مارچ کے آخر تک پیٹرول کے موجودہ ذخائر کافی ہیں اور فوری ذخیرے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانیوالے افراد کون سا متبادل روٹ لے سکتے ہیں،کرایہ کتنا ہوگا،تفصیلات جانیے

