وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا  ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو اہمیت دی اور اس حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے ‘پانچ نکاتی اقدام’ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کے لیے پاک چین فارمولہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں قیامِ امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جس پر بحرینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان رہائی فورس سے متعلق عدالت کا وفاقی حکومت کو بڑا حکم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *