اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہوں گے، ماہر علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی

اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہوں گے، ماہر علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی

پاکستان کی معروف ماہر علمِ نجوم، سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ادا کرے گا۔

سامعہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 21 مارچ 2026 سے پاکستان کا ستارہ اپنے “سیف زون” میں آچکا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا نام لیا جانے لگا ہے۔

سامعہ خان نے مزید کہا کہ یہ وقت پاکستان کی ترقی کا ہے اور اگلے 12 سال ملک کی ترقی کے سال ہوں گے۔ ان کے مطابق، اب پاکستان کی کامیابی کا دور شروع ہو چکا ہے اور دنیا میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہ عارضی نوعیت کے ہوں گے اور جنگ بندی بھی وقتی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کا مہینہ خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اور اس دوران ایران اور امریکا کے تعلقات میں مزید کشیدگی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سامعہ خان کی 3 سال قبل جنگوں سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید پیشگوئی کی کہ اس خطے میں زمین میں امن قائم نہیں رہے گا اور امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نیوکلیئر بم گرانے کی توقع بھی ظاہر کی ہے۔ سامعہ خان کے مطابق، نیوکلیئر جنگ کے امکانات بہت زیادہ ہیں، جو کہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *