مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد قطر نے پہلی بار ملکی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کردیا۔
قطری ہوا بازی ادارے کے مطابق ملک کی فضائی حدود جزوی طور پر کھولی جا رہی ہے تاہم اس کے تحت صرف انخلا کی پروازوں اور ضروری کارگو پروازوں کو اجازت دی جائے گی۔
حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید پروازوں کی اجازت سیکیورٹی صورتحال کے مسلسل جائزے سے مشروط ہوگی۔