پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے والد کی صحت اور قید سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان جانا چاہتے ہیں، تاہم انہیں اس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی عمران خان کے بیٹے قاسم خان سے ملاقات
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ ’میرے والد عمران خان گزشتہ 914 دن سے قیدِ تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو آزاد اور معیاری طبی سہولتوں تک رسائی فراہم نہیں کی جا رہی، جو ایک قیدی کے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father. For 914 days, he has been held in solitary confinement while his health deteriorates and he is denied access to independent medical care.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026

