پٹرول کی قیمت میں 78 روپے کمی کے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

پٹرول  کی قیمت میں 78 روپے کمی کے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

پٹرول کی قیمت میں 78 روپے فی لیٹر کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن شیئر کیا جا رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں 78 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 300.41 روپے مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد اسے 420.35 روپے فی لیٹر بتایا گیا ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے بھی خبر نشر کی، تاہم بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ذرائع کے مطابق تاحال پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد کل بروز جمعہ نئی قیمتوں کے اعلان کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اہم احکامات جاری کردیئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *