ایرانی میزائل اسرائیلی رہائشی پلازہ سے ٹکرا گیا، بڑے پیمانے پر اسرائیلی ہلاک

ایرانی میزائل اسرائیلی رہائشی پلازہ سے ٹکرا گیا، بڑے پیمانے پر اسرائیلی ہلاک

ایران کی جانب سے فائر کیے گئے ایک میزائل نے اسرائیل میں یروشلم کے قریب ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ حالیہ دنوں میں تہران کی جانب سے شروع کی گئی جوابی کارروائیوں کے بعد ہونے والا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل حملہ ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر کیا گیا  ۔

  حملے کے بعد عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہو سکتے ہیں۔

  میزائل حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دونوں ممالک کے درمیان  تناؤ پہلے ہی انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔  یہ واقعہ اسرائیل میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے

 ادھر دونوں ملکوں میں بڑھتی کشیدگی پر عالمی برادری نے  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *