ایران کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل حملہ

ایران کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل حملہ

ایران نے ہائپر سونک میزائل سے بڑا اور خطرناک حملہ کیا۔ حملے کے بعد کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اس وقت انتہائی خطرناک موڑ اختیار کر چکی ہے جب ایران نے اسرائیل کی دفاعی ڈھال کو ناکام بناتے ہوئے اپنے جدید ترین ہائپر سونک میزائلوں سے بڑا حملہ کر دیا۔ اس حملے نے جہاں عالمی طاقتوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، وہاں سوشل میڈیا پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے حوالے سے دلچسپ میمز نے ایک نیا بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے پہلی بار باقاعدہ طور پر ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، جس کی رفتار آواز سے کئی گنا زیادہ ہے۔ تل ابیب اور وسطی اسرائیل سمیت کئی بڑے شہروں میں دھماکوں کی ہولناک آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائپر سونک میزائل روایتی دفاعی نظام (آئرن ڈوم) کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ اپنی غیر معمولی رفتار اور فضا میں راستہ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے ریڈار کی پکڑ میں نہیں آتے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف انتہائی جارحانہ اعلان: “ایران کو مکمل ختم کرنا ہمارا اولین ہدف ہے”

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *