سینیٹر راجہ ناصر عباس کا بیانیہ مسترد، دادو کے مفتی حبیب الملکانی کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

سینیٹر راجہ ناصر عباس کا بیانیہ مسترد، دادو کے مفتی حبیب الملکانی کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

دادو سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا مفتی حبیب الملکانی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے حالیہ بیان کو تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو فرقہ وارانہ حدود سے بالاتر ہو کر متحد رہنے کی ضرورت ہے ،  موجودہ حالات میں نظم و ضبط اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔

مفتی حبیب الملکانی نے قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے پاک فوج اور ریاست پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی ملکی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، آزادکشمیر اہل تشیع علمانے علامہ ناصر عباس کے بیان کومسترد کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا استحکام صرف اور صرف مکمل اتحاد اور حب الوطنی میں پنہاں ہے جس کے لیے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ آج کے دور میں امتِ مسلمہ کا اتحاد ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار اور کامیابی کا اصل راز ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ کے سنگین جنگی حالات کے تناظر میں کوئی بھی باشعور مسلمان فرقہ واریت پھیلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *