ایران اسرائیل کشیدگی: ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بندکردیں

ایران اسرائیل کشیدگی: ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بندکردیں

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے جواب میں تہران کی جوابی کارروائی نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کی نئی لہر کو جنم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں ایران سمیت خطے کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں ۔

ایران اسرائیل کشیدگی کے آغاز کے بعد کم از کم آٹھ ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا، جن میں ایران، اسرائیل، عراق، اردن، قطر، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ شام نے بھی اسرائیل کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کے قریب فضائی حدود کے ایک حصے کو بارہ گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی میزائل صنعت کو تباہ کرنا اور اس کی بحریہ کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اسرائیلی حملے میں جا ں بحق،رائٹرز کا دعویٰ

ایران، جو حملوں تک امریکا کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں مصروف تھا، نے سخت ردعمل کا اعلان کیا اور جلد ہی اسرائیل پر جوابی حملے شروع کر دیے۔ اس کے ساتھ ساتھ خلیجی عرب ممالک میں بھی حملے کیے گئے جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں، جن میں قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *