جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایران امریکا کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔

گولڈ مارکیٹ کے آج کے ریٹس کے مطابق سونا 3.59 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 828 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں 7.63 فیصد اضافہ، 77 ڈالر فی اونس پر فروخت جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امکان ہے کہ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل امریکا اور ایران کی جنگ کے آغاز سے سونے کی قیمتیں تاریخ کی انتہائی بلندی پر جانے کے بعد پھر واپس آئیں تاہم حالیہ صورتحال کے باعث قیمتوں میں کوئی استحکام دیکھنے کو نہیں ملا

دوسری جانب عالمی آئل مارکیٹ پر مثبت اثرات جاری ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گرگئیں۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ہوگئی، برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام  تیل کی قیمت 115 ڈالر سے کم ہوکر 96 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *