درمیانے طبقے کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت برقرار، ہائی آکٹین پر لیوی 300 روپے فی لیٹر مقرر، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

درمیانے طبقے کی  گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت برقرار، ہائی آکٹین پر لیوی 300 روپے فی لیٹر مقرر، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پرتعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے نوٹس لیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھائی جانی چاہیے۔ اس حوالے سے انہوں نے موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں مزید 200 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

نئے فیصلے کے تحت مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر اب 300 روپے فی لیٹر لیوی لاگو ہوگی۔

حکومت کے مطابق اس فیصلے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، جسے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پر نیا جوش، ’میری مٹی میری جان‘ آئی ایس پی آر کا قوم کو ایک دھاگے میں پرونے والا نغمہ جاری

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے معیشت پر بوجھ کم ہوگا اور ملک کا امیر ترین طبقہ اس بوجھ کو برداشت کرے گا۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ نچلے اور درمیانے طبقے کی عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ صرف لگژری گاڑیوں کے لیے ہائی آکٹین فیول مہنگا کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ہائی آکٹین کی قیمتوں کے حوالے سے پہلے ہی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *