ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی ، سروے

ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی ، سروے

ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوگئی۔

امرایک حالیہ سروے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف ایک فیصد گر گیاہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سروے میں 27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی, یہ سروے 12 ہزار 82 افراد سے آن لائن کیا گیا جس میں غلطی کا امکان 3 فیصد بتایا گیا۔

ایپسوس سروے کے مطابق ہر 4 میں سے صرف ایک امریکی شہری نے ایران پر حملوں کا حمایت کی جبکہ 29 فیصد امریکی شہری اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔

سروے میں  56فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں ، 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی ،55 فیصد ری پبلکنز نے ایران پر حملوں کی حمایت جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں

سروے میں44  فیصد آزاد ووٹرزکاکہنا ہے کہ اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو خطاب میں دعویٰ کیا کہ پوری ایرانی لیڈرشپ ماری جا چکی ،بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں، اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے ، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے، سعودیہ، بحرین،امارات، قطر، اردن کے لیڈروں سے بات کی، جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی،بہت سے مثبت چیزیں ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *