حج پر جانے والوں کیلئے اہم خبر ،عازمین کو ڈیڈلائن دیدی گئی

حج پر جانے والوں کیلئے اہم خبر ،عازمین کو ڈیڈلائن دیدی گئی

وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے عازمین کے لیے ویزا پراسیسنگ کے سلسلے میں بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 8 فروری مقرر کر دی ہے۔

 وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام عازمین حج مقررہ تاریخ سے قبل اپنا بائیو میٹرک عمل لازمی طور پر مکمل کریں تاکہ سعودی عرب کے حج ویزے کے اجرا میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بائیو میٹرک کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کے ہمراہ حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے اہم خبر

عازمین حج اپنے متعلقہ بینکوں سے بھی رہنمائی اور مدد حاصل کر سکتے ہیں، بالخصوص وہ افراد جو سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے رجسٹریشن یا فنگر پرنٹس کی تصدیق کے دوران مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں۔

ترجمان نے بتایا کہ آسانی کے پیش نظر ملک بھر میں چھ تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں عازمین حج بائیو میٹرک کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں،  یہ سینٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ میں موجود ہیں۔ ان مراکز میں پیر سے جمعہ کے روز دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہی سال میں دو بار رمضان ! فلکیاتی ماہرین کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

وزارت کے مطابق سعودی ویزا بائیو ایپ موبائل فون کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، اس ایپ کے ذریعے عازمین کو اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوگی، جس کے بعد پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرنا ضروری ہے ، تمام مراحل مکمل ہونے پر ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوگی، جسے آئندہ ویزا پراسیس کے لیے محفوظ رکھنا لازمی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *