بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی: سیکیورٹی فورسز کا اورناج میں بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی: سیکیورٹی فورسز کا اورناج میں بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل اورناج میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انتہائی کامیاب اور بڑی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل خضدار کے علاقے اورناج میں سرچ آپریشن میں بی ایل اے کے 14 شدت پسند مارے گئے، بی ایل اے کی جانب سے 7 فواجی جوانوں کی شہادت کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی سرکوبی کےلئے جاری مختلف کاروائیوں میں مرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔

دفاعی ماہرین اس آپریشن کو صوبے میں امن و امان کی بحالی اور ریاست کی رٹ قائم کرنے کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری قرار دے رہے ہیں کیونکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اس آپریشن کی سب سے مثبت بات یہ ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *