امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس ہفتےکے آخر میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس ہفتےکے آخر میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان ایک اہم ملاقات اس ہفتے کے آخر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت اس مرحلے تک پہنچ چکی ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ممکنہ ملاقات اسلام آباد میں متوقع ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی میڈیا سے منسلک ایک صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مجوزہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور دیگر حکام شریک ہو سکتے ہیں، جبکہ امریکا کی نمائندگی اسٹیو وٹکوف، جیراڈ کشنر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔

صحافی نے اپنی ایکس پوسٹ میں مزید دعویٰ کیا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے ترکیے، پاکستان اور مصر کے حکام امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات پہنچانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی صحافی کے مطابق مصر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے اسٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کا عمل جاری ہے اور اس میں پیش رفت ہو رہی ہے، جبکہ بات چیت جنگ کے خاتمے اور تمام حل طلب مسائل کے حل کے گرد گھوم رہی ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق جلد مثبت پیش رفت کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے متحرک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ سے رابطہ، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت جاری ہے اور ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایران سے متعلق معاملہ حل کر لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *