حکومت نے توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے پٹرول پر سبسڈی کی فراہمی کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ایک موبائل ایپ کے ذریعے مستحق صارفین تک سبسڈی پہنچائی جائے گی اور پٹرول کی تقسیم کو جدید نظام کے تحت منظم کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے لیے وزارت آئی ٹی نے 24 ہزار موبائل فونز کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی طلب کر لیا ہے، جبکہ نیشنل آئی ٹی بورڈ ان ڈیوائسز کی قیمتوں کا تعین کرے گا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یہ موبائل فونز خرید کر ملک بھر کے پٹرول پمپس کو فراہم کریں گی۔ تقریباً 12 ہزار پٹرول پمپس پر مجموعی طور پر 24 ہزار موبائل فونز دیے جائیں گے، اور ہر پمپ پر دو نوزلز سبسڈی والے پٹرول کے لیے مخصوص ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں پر پاکستانیوں سے متعلق اہم تحریر لکھ دی، ویڈیو جاری

