تہران میں دوبارہ زوردار دھماکے؛ فضائی دفاعی نظام متحرک

تہران میں دوبارہ زوردار دھماکے؛ فضائی دفاعی نظام متحرک

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے سوگ اور شدید تناؤ کے دوران، ایرانی دارالحکومت تہران ایک بار پھر زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، شہر کے مختلف حصوں، بالخصوص شمال اور وسطی علاقوں میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔

ایرانی حکام اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کے گرد و نواح میں نصب فضائی دفاعی نظام  کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے۔ ایرانی حکام اور میڈیا نے نئے حملوں کے والے سے فی الحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ففتھ جنریشن وار؟ اسرائیل نے اربوں ڈالر لگا کر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے پروپیگنڈہ موساد کے گوگل ایڈز چلا دئیے،ایرانی شہریوں کو باہر نکلنے کیلئے اکسایا جانے لگا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *