پہلے یو اے ای اور اب قطر نے بھی 10 سالہ ویزا متعارف کرادیا

پہلے یو اے ای اور اب قطر نے بھی 10 سالہ ویزا متعارف کرادیا

قطر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور مخصوص اہلیت رکھنے والوں کے لیے دس سالہ طویل المدتی ویزا متعارف کردیا۔

غیرملکی میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ حکام کے مطابق اِس ویزا کے تحت اہل افراد کو طویل مدت تک قیام، کاروباری سرگرمیوں اور بعض سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے گی، جبکہ درخواست دہندگان کو مقررہ مالی اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں میں عالمی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو متوجہ کرنے کے لیے طویل المدتی رہائشی پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 ماہرین کے مطابق اس اقدام سے قطر کی معیشت کو تقویت ملنے کی توقع ہے

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کا گولڈن ویزا حاصل کریں، خرچہ اور طریقہ کار سامنے آگیا

جبکہ آنے والے وقت میں مزید ممالک بھی اسی طرز کے پروگرام متعارف کرا سکتے ہیں تاکہ عالمی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *