وزیراعظم کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ایران پر حملے سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے آج شام اپنے عزیز بھائی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی۔
وزیرِاعظم کے مطابق انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد خلیجی خطے میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خطرناک علاقائی کشیدگی کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس نازک وقت میں سعودی عرب اور اپنے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ رمضان المبارک کی برکتیں خطے میں سکون اور استحکام کا باعث بنیں۔