جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر

جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے جیٹ فیول83 روپے فی لیٹرمزید مہنگا ہوگیا جس کے نتیجے میں پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، بنیادی کرایہ برقرار تاہم فیول ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ایئر ٹکٹس کی قیمت بڑھی ہے  اور متعدد ایئرلائنز کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہواہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے فضائی کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ بھی کردی، پی آئی اے کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کی مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

کراچی سے اسلام آباداور لاہور کا یکطر فہ کرایہ 40 ہزار تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور تا اسلام آباد کے چانس کی سیٹس کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ہوگیاہے۔

میڈٰیا رپورٹ  کے مطابق ایئرلائنز اسلام آباد لاہور کراچی اور دیگر ڈومیسٹک کی سیٹ کا یکطرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے زیادہ ہوگیا۔

نجی ایئرلائنز نے 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کردیئے، خلیجی فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئرلائنز پر بھی دباؤمیں اضافہ ہوا ہے ۔

کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر تک فیول سرچارج لاگو کیا جارہا ہے، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اضافی وصول ہورہا ہے، سعودی عرب اور گلف روٹس پر 50 ڈالر تک سرچارج ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *